خبرنامہ پاکستان

پاکستان کیخلاف بات کرنےوالا پاکستانی نہیں ہوسکتا: گیلانی

ملتان:(اے پی پی) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے پاکستان کے خلاف بات کرنے والا پاکستانی نہیں ہو سکتا۔ ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک مستحکم ہو گا اور عوام کو انصاف ملے گا۔ ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے خلاف کی جانے والی ہر بات کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کو پاکستانی کہلوانے کا کوئی حق نہیں۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وہ اداروں کا احترام کرتے ہیں کیونکہ ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک مستحکم ہو گا۔ بھٹو خاندان نے اپنے لیے نہیں بلکہ عوام کیلیے قربانیاں دیں۔ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے اور آئین دینے والوں کے خلاف باتیں کرنا باعث ندامت ہے۔