خبرنامہ پاکستان

پاکستان کی ایل او سی او پربلا اشتعال سیز فائر کی خلاف ورزی کی مذمت

پاکستان کی ایل او سی او پربلا اشتعال سیز فائر کی خلاف ورزی کی مذمت

اسلام آباد (ملت آن لائن) پاکستان نے بھارتی فورسزکی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر کھوئی رٹہ،باگسر اور خانجر سیکٹرز میں ورکنگ باؤنڈری میں بلا اشتعال سیز فائر کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے ہفتہ کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ہفتہ کو ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر ایک بار پھر بھارتی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ساٹھ سالہ بیگناہ شہری محمد علی شہید جبکہ چھ سالہ چمن بی بی اور ستائیس سالہ ماریہ زخمی ہوئیں۔ ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیا و سارک) نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ پر احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ضبط و تحمل کے مطالبے کے باوجود بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جارہی ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے رواں سال کے ابتدائی 20دنوں کے دوران اب تک کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر150 سے زائد جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی ہیں،جس کے نتیجے میں اب تک 9 بیگناہ افراد شہید اور40 زخمی ہوئے۔ ترجمان نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا ایک گھناؤنا، انسانی وقار اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے منافی اقدام ہے۔ بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے اوراپنی فورسز کو سیز فائر معاہدے کی پاسداری کا پابند بنائے۔