خبرنامہ پاکستان

پاک امریکا اسٹریٹجک مذاکرات پیرسے شروع ہوں گے،مارک ٹونر

واشنگٹن:(اے پی پی)پاکستان اور امریکا کے اسٹریٹجک مذاکرات پیر سے شروع ہوں گے،ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا ہے پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک مذاکرات اہمیت کے حامل ہیں۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے بتایا کہ پاکستان اور امریکا کے اسٹریٹجک مذاکرات پیر سے شروع ہوں گے، امریکی وفدکی قیادت وزیرخارجہ جان کیری کریں گے۔پاکستانی وفد کی قیادت مشیرخارجہ سرتاج عزیزکریںگے، ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ امریکا کے اسٹریٹجک مذاکرات اہمیت کے حامل ہیں، مذاکرات میں خطے کی سیکیورٹی، استحکام اور پاک امریکا باہمی تجارت کے امور پر بھی بات ہوگی۔ترجمان نے مزید کہا کہ پاک بھارت تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان اور بھارت کو دہشت گردی کے خطرے کا سامنا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعاون سے خطے میں امن قائم ہوگا۔