خبرنامہ پاکستان

پاک بھارت ریل رابطے بحال ، مال گاڑی لاہور سے واہگہ پہنچ گئی

لاہور:(اے پی پی)بھارتی صوبے ہریانہ میں ہنگاموں کے باعث بند ہونے والے پاک بھارت ریل رابطے بحال ہونے لگے ہیں۔پاکستان ریلوے کی مال گاڑی لاہور اسٹیشن سے واہگہ بارڈ رپر پہنچ گئی ،سمجھوتہ ایکسپریس کے حوالے سے فیصلہ کل کیا جائے گا۔ بھارتی حکومت نے ہریانہ کی صورتحال میں بہتری کا بتایا ہے اور بتایا ہے کہ بدھ کو سمجھوتہ ایکسپریس کی بحالی کے حوالے سے فیصلہ کر لیا جائے گا۔ ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ لاہور سے سمجھوتہ ایکسپریس کی روانگی کے انتظامات مکمل ہیں ۔بھارت سے سگنل ملتے ہی ٹرین شیڈول کے مطابق چل پڑے گی ۔ دوسری جانب بھارت جانے والی پاکستان ریلوے کی مال گاڑی واہگہ بارڈر پہنچ گئی ہے اور کسی بھی وقت بھارت روانہ ہو جائےگی ۔