خبرنامہ پاکستان

پاک ترک تعلقات عوام کے دلوں کی آواز ہے،شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہےکہ پاک ترک تعلقات عوام کےدلوں کی آواز ہے۔ ترکی نے مشکل وقت میں ہمیشہ ساتھ دیا۔

اسلام آباد مں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب مولود چاؤش اوگلو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ شاہ محمود قریشی کاکہناتھاکہ پاک ترک تعلقات صرف حکومتوں تک محدود نہیں،پاک ترک تعلقات عوام کےدلوں کی آواز ہے۔ انھوں نےبتایاکہ یہ تعلقات باہمی اعتماد،ثقافت کی بنیاد پر استوار ہیں۔ ترک ہم منصب کےساتھ ملاقات کےحوالےسےشاہ محمودنےبتایاکہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ معاشی تعلقات میں بہتری لانے پر بات ہوئی۔ باہمی تجارت میں اضافے کیلئے تعاون پربھی تبادلہ خیال ہوا۔ نوجوان سفارتکاروں کی تربیت کیلئے پروگرام پر بات ہوئی۔انھوں نے بتایاکہ مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس جلد بلایا جائے گا۔شاہ محمود نے تسلیم کیاکہ ترکی نے مشکل وقت میں ہمیشہ ساتھ دیا ہے۔

ترک وزیرخارجہ نے پی ٹی آئی حکومت کو کامیابی پر مبارکبادپیش کی اور نئی حکومت کوترکی کےہرممکن تعاون کایقین دلایا۔