خبرنامہ پاکستان

پمز ھسپتال کا ظفر حجازی کو ایف آئی اے کے حوالے کرنے سے انکار

اسلام آباد(ملت آن لائن)پمز ھسپتال وائس چانسلر ڈاکٹرجاوید اکرام کا کہناہے کہ ظفرحجازی کی طبعیت انتہائی ناساز ہے انہیں کسی صورت اسپتال سے ڈسچارج نہیں کیا جاسکتا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وی سی پمز ھسپتال ڈاکٹرجاوید اکرام کا کہنا تھا کہ ریکارڈ ٹمپرنگ کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر ظفر حجازی کی طبعیت انتہائی ناساز ہے ان کا دل کا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے جب کہ انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ منتقل کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹرجاوید اکرام نے کہا کہ ظفر حجازی کی طبعیت کے حوالے سے آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں اسی وجہ سے انہیں آج ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد عدالت میں بھی پیشی سے روکا گیا ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ انہیں کسی صورت بھی ھسپتال سے گھر یا جیل منتقل نہیں کیا جائے گا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے وی سی پمز ھسپتال ڈاکٹرجاوید اکرام کا کہنا تھا کہ ریکارڈ ٹمپرنگ کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر ظفر حجازی کی طبعیت انتہائی ناساز ہے ان کا دل کا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے جب کہ انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ منتقل کیا جا رہا ہے۔