خبرنامہ پاکستان

پنجاب اور خیبرپختون خوا کے اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان

پنجاب اور خیبرپختون خوا کے اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان
لاہور/ پشاور:(ملت آن لائن) پنجاب اور خیبرپختون خوا کے سرکاری و نجی اسکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ننھے ننھے بچوں کے لئے خوشخبری آگئی ہے اور خیبر پختونخوا کے محکمہ تعلیم نے سرکاری و نجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے اعلامیے کے مطابق میدانی علاقوں میں 23 سے 31 دسمبر تک 10 روز کے لیے موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔ جبکہ بالائی علاقوں میں 23 دسمبر سے 28 فروری تک تقریبا دو ماہ اور 8 دن کے لیے موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔ادھر پنجاب میں محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں میں 23 دسمبر سے 31 دسمبر تک چھٹیوں کا اعلان کیا ہے جب کہ نجی اسکولوں میں 23 دسمبر سے سات جنوری تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

قبل ازیں محکمہ تعلیم سندھ نے بھی 22 تا 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا۔
محکمہ تعلیم کے اعلامیے کے مطابق میدانی علاقوں میں 23 سے 31 دسمبر تک 10 روز کے لیے موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔ جبکہ بالائی علاقوں میں 23 دسمبر سے 28 فروری تک تقریبا دو ماہ اور 8 دن کے لیے موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔ادھر پنجاب میں محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں میں 23 دسمبر سے 31 دسمبر تک چھٹیوں کا اعلان کیا ہے جب کہ نجی اسکولوں میں 23 دسمبر سے سات جنوری تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔