خبرنامہ پاکستان

پنجاب پولیس کےانسپکٹرعابدباکسرکی عبوری ضمانت منظور

پنجاب پولیس کےسابق انسپکٹرعابدباکسرکی عبوری ضمانت 4اگست تک منظورکرلی گئی ہے۔

سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کی لاہورکی سیشن عدالت میں پیشی ہوئی۔عدالت نےعابد باکسر کی چار اگست تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

عابد باکسر پر قتل، اقدام قتل سمیت دس مقدمات درج ہیں۔عابد باکسر کو انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار کیا تھا۔ضمانت ملنےکےبعدمیڈیاسے بات کرتےہوئے عابدباکسرنےکہاکہ وہ شام میں حقائق سے پردہ اٹھائیں گے۔انھوں نے کہاکہ 11سال بعد واپس آیا ہوں اورمیدان میں ہوں۔ انھوں نے مزید کہاکہ جوکچھ میرےساتھ ہوااورکیا گیا،وہ سب حقائق کےساتھ بتاؤں گا۔انھوں نے زوردےکرکہاکہ واپس آیا ہوں،لایا نہیں گیا۔ ان کاکہناتھاکہ وقت آنےپرسب کچھ بتادوں گا۔

عابد باکسر نےانکشاف کیاتھاکہ سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے اُن کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے اور وہ انھیں مقابلے میں مروانا چاہتے تھے۔