خبرنامہ پاکستان

پُرامن پاکستان کی منزل کیلئے بہت کام باقی ہے: جنرل راحیل

کوئٹہ:(اے پی پی) کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گردی اورانتہاء پسندی بین الاقوامی مسئلہ ہے، پاکستان دہشتگردی اور انتہاء پسندی کیخلاف جنگ لڑنے کیلئے پرعزم ہے، دہشت گردی کے خلاف آپریشن ابھی ختم نہیں ہوا، پرامن اور خوشحال پاکستان کا حتمی مقصد حاصل کرنے کیلئے مزید کام ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضرب عضب میں پاک فوج عملی آپریشن کے بعد انٹیلی جنس اور کومبنگ آپریشن کر رہی ہے، دنیا کی کوئی بھی فوج پاک فوج کی طرح چیلنجز کا مقابلہ نہیں کر پائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں پاک فوج جیسی متحرک فوج کی کمانڈ پر فخر ہے۔