خبرنامہ پاکستان

پیپلزپارٹی کے فیصلے پاکستان نہیں کبھی لندن اور کبھی دوبئی میں ہوتے ہیں ‘شاہ محمود

لاہور(ملت + آئی این پی) تحر یک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمودقر یشی نے کہا ہے کہ ماضی میں جیسے ایم کیوایم کے فیصلے لندن سے ہوتے رہے آج پیپلزپارٹی کے بھی فیصلے پاکستان نہیں کبھی لندن اور کبھی دوبئی سے ہو رہے ہیں ‘پیپلزپارٹی کے مر کزی قائدین احتجاج کر نا چاہتے مگر پارٹی قیادت نہیں چاہتی ‘ہم کسی بھی صورت پار لیمنٹ اور جمہو ریت کو ڈی ریل نہیں کر نا چاہتے لیکن ملک میں بادشاہت کی بجائے حقیقی جمہو ریت کیلئے جد وجہد کر رہے ہیں ‘پانامہ لیکس کا نوازشر یف کو ہر صورت حساب دینا ہوگا ‘(ق) لیگ سمیت جو بھی ساتھ دیگا اس کو ویلکم کر یں گے ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں شاہ محمودقر یشی نے کہا ہے کہ اگر تحر یک انصاف کے کسی بھی شخص نے آف شور کمپنی سمیت کوئی غیر قانونی کام کیا ہے تواسکے خلاف حکومت نوٹس لیں اگر حکومت سمجھ رہی ہے کہ وہ ہمیں بلیک میل کر لے گی تو ایسا کسی صورت ممکن نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ 2نومبر کے احتجاج کا حتمی فیصلہ ہو چکا ہے لیکن اگر سپر یم کورٹ ڈے ٹوڈے کیس کی سماعت کرتی ہے اور ہمیں کوئی حکم دیتی ہے تو احتجاج پر نظر ثانی کے حوالے سے سوچا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشر یف اپنے آپ کو بچانے کیلئے پوری حکومت اور پار لیمنٹ کو داؤ پر لگا رہے ہیں وہ خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیں مسئلہ ہی حل ہو جا ئیگا ۔