خبرنامہ پاکستان

پیپلز پارٹی نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کیخلاف قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کر وا دیا

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب حکومت کے ترجیحی اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کیخلاف قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کر وا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے اورنج لائن ٹرینمنصوبے کے خلاف آواز بلند کرنے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا گیا ہے۔ توجہ دلاؤ نوٹس پیپلز پارٹی کی رہنما اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی صاحبزادی نفیسہ شاہ ، اعجاز جاکھرانی اور دیگر رہنماؤں نے جمع کروایا۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا کہ اورنج لائن ٹرین پراجیکٹس سے تاریخی اور ثقافتی ورثے کو خطرہ ہے۔(اح)