خبرنامہ پاکستان

پی ٹی آئی رہنما کا ایم کیوایم پرپابندی کےلئےآرمی چیف کوخط

کراچی:(اے پی پی) تحریک انصاف کراچی کے رہنما علی زیدی نے ایم کیوایم پر پابندی کے لئے آرمی چیف کوخط لکھ دیا، خط میں علی زیدی نے ایم کیو ایم پر پابندی لگانے کی اپیل کی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایم کیو ایم پر پابندی لگانے کی اپیل کردی ہے ، علی زیدی نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے ، جس میں انکا کہنا ہے کہ قائد ایم کیو ایم کی تقریر ملک دشمنی پرمبنی تھی، سیاسی جماعتیں ڈرانے، دھمکانے کیلئے نہیں ہوتیں۔ علی زیدی کا کہنا ہے کہ ہمیں وہ کراچی چاہئے جہاں ہمارے بچوں کو کسی کا خوف نہ ہو، فاروق ستار کی پریس کانفرنس عوام کو دھوکا دینے کے سوا کچھ نہیں۔ علی زیدی نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ ان لوگوں کیخلاف بھی کاروائی کی جائے جو اب بھی ایم کیو ایم کا ساتھ دے رہے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے رہنما اب بھی ایم کیو ایم قائد کو روحانی رہنما مانتے ہیں۔