خبرنامہ پاکستان

پی ٹی آئی کے پاس گالم گلوچ کے سوا کچھ نہیں ہے: خرم دستگیر خان

پی ٹی آئی کے پاس گالم گلوچ کے سوا کچھ نہیں ہے: خرم دستگیر خان
گوجرانوالہ: (ملت آن لائن) وزیردفاع نے پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی کے پاس گالم گلوچ کے سوا کچھ بھی نہیں ہے، عمران خان آئندہ انتخابات میں کیا لیکر عوام کے پاس جائیں گے اب بھی وقت ہے کہ دھرنے چھوڑیں اور کے پی میں کوئی اینٹ لگا لیں۔ خرم دستگیر نے سپریم کورٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو تو سوئی کے نکے سے گذارا گیا لیکن جہانگیر ترین کیلئے کھلا راستہ چھوڑا گیا لیکن ترین پھر بھی پھنس گئے خرم دستگیر نے کہا کہ آئین میں قبل از وقت انتخابات کی ممانعت نہیں ہے لیکن اس سے پاکستان کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گرنے سے اسحاق ڈار کی بیماری کا کوئی تعلق نہیں ہے، بد قسمتی سے پاکستان میں آج بھی جمہوری جماعتوں کا محاصرہ ختم نہیں ہوا۔پاکستان میں جمہوری جماعتوں کا محاصرہ ختم نہیں ہوا، جہانگیر ترین کیلیے راستہ کھلا چھوڑ گیا لیکن ترین پھر بھی پھنس گئے: وفاقی وزیر دفاع کا تقریب سے خطاب