خبرنامہ پاکستان

پی ٹی آئی کی انوکھی منطق

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) تحریک انصاف کی جانب سے تراشی گئی انوکھی منطق کے مطابق، پارلیمنٹ تو ناجائز ہے مگر تنخواہیں جائز ہیں۔ تحریک انصاف کے ارکان 2 ماہ سے پارلیمنٹ نہیں گئے مگر تنخواہیں وصول کر لیں۔ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کی ماہانہ تنخواہ 25 لاکھ سے زائد ہے۔ تحریک انصاف نے 3 اکتوبر اور 17 نومبر کے مشترکہ اجلاسوں میں بھی شرکت نہیں کی۔ پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کے رواں اجلاسوں میں بھی نہیں گئے۔ تحریک انصاف کے ارکان کو اکتوبر کی تنخواہ دی جا چکی ہے۔ تحریک انصاف کے ارکان نے 15-2014ء میں بھی 7 ماہ غیرحاضر رہنے کے باوجود تنخواہیں لی تھیں۔