خبرنامہ پاکستان

پی کے 661 کے انجنوں میں کوئی خرابی نہیں تھی: چیئرمین پی آئی اے

کراچی: (ملت+اے پی پی) طیارے میں خرابی تھی، نہ پائلٹ کی کوئی غلطی تھی، موسم خراب تھا، نہ ہی بلند و بالا پہاڑ راہ میں حائل تھے، دو انجنوں والا اے ٹی آر ایک انجن سے بھی چل سکتا ہے، پھر بھی حادثہ ہو گیا اور 47 جانیں چلی گئیں۔ حویلیاں میں پی آئی اے کے طیارے کے حادثے پر طرح طرح کے سوالات اٹھنے لگے۔ چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل نے جہاز اور انجن کی خراب حالات کے حوالے سے افواہوں کی تردید کر دی۔ اعظم سہگل نے دونوں انجنوں کی خرابی کو مفروضہ قرار دیا اور کہا کہ پائلٹ نے 4 بجکر 9 منٹ پر ایک انجن میں خرابی کی اطلاع دی تھی۔ طیارہ حادثے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے چینی باشندے ہنگ کیانگ کے لواحقین اسلام آباد پہنچ گئے، لاش کی شناخت کیلئے آج پمز میں بلڈ سیمپل لئے جائیں گے۔