خبرنامہ پاکستان

چودھری نثار کمر پر ہاتھ رکھے کانفرنس روم میں‌ آئے

چودھری نثار کمر پر ہاتھ رکھے کانفرنس روم میں‌ آئے

ملت آن لائن…. چودھری نثار کمر پر ہاتھ رکھے کانفرنس روم میں‌ آئے. انہوں نے نے کہ میں‌بڑی مشکل سے اٹھ اور بیٹھ سکتا ہوں، سیاست پر زیادہ بات نہیں‌کروں‌گا. یہ موقع نہیں‌سیاست کا. دھماکے نے افسردہ کر دیا ہے. لاہور دھماکہ پر چودھری نثار نے کانفرنس ملتوی کر دی. انہوں‌نے کہا پریس کانفرنس منسوخ‌نہیں‌ملتوی کر رہا ہوں

……………………………………
لاہور میں فیروز پور روڈ پر دھماکا، 15 افراد جاں بحق اور 19 زخمی
July 24, 2017 4:31 pm

لاہور(ملت آن لائن)لاہور میں فیروز پور روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

فیروز پور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے پاس دھماکا ہوا، دھماکے کی آواز اتنی زور دار تھی کہ دور دور تک سنی گئی جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور جائے وقوعہ سے دھواں اٹھتا بھی دیکھا گیا۔

نمائندہ کے مطابق دھماکے میں ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں ابتدائی طور پر 15 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 19 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کی تصدیق کررہے ہیں اور اس کی نوعیت کا تعین بھی کیا جارہا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں بھی علاقے میں روانہ کردی گئی ہیں۔

دھماکا ارفع کریم ٹاور کے پاس ہوا ہے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ جائے وقوعہ سے دھواں اٹھتا بھی دکھائی دے رہا ہے۔

نمائندہ کے مطابق دھماکے میں 19 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں شہری اپنی مدد آپ کے تحت قریبی اسپتال منتقل کررہے ہیں۔

پولیس نے شہریوں کو دھماکے کے مقام سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

علاقے میں پولیس اور مقامی انتظامیہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مصروف تھی۔ پنجاب حکومت کے مطابق ارفع کریم ٹاور کے قریب پرانی عمارتوں کو بھی گرایا جارہا تھا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل محکمہ داخلہ پنجاب نے دہشتگردی کا خدشہ ظاہر کیا تھا جس کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی۔