خبرنامہ پاکستان

چوہدری نثار اتوار کو شام پانچ بجے پریس کانفرنس کریں گے

اسلام آباد(ملت آن لائن) وفاقی وزير داخلہ چوہدری نثار علی خان اتوار کے روز شام پانچ بجے پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر کی پریس کانفرنس پنجاب ہاؤس میں ہو گی۔

اس سے قبل پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اہم مشاورتی اجلاس میں وزیر داخلہ شریک نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اس دوران وزیر داخلہ چوہدری نثار پنجاب ہاؤس میں معمول کی دفتری فائلیں نمٹاتے رہے۔

وزیر داخلہ کے وزیر اعظم نواز شریف سے اختلافات کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں تاہم اس اختلاف کے حوالے سے مختلف وزراء کی جانب سے تردید بھی سامنے آتی رہی ہے۔