خبرنامہ پاکستان

چیئرمین سینٹ نے زاہد اور مریم کو خوش آمدید کہا

اسلام آباد (ملت + اے پی پی) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد اور وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی ایوان میں آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں چیئرمین سینٹ نے مریم اورنگزیب کو ایوان میں خوش آمدید کہا اور کہا کہ توقع کرتا ہوں کہ اس ایوان کی کارروائی میں اپنا کردار ادا کریں گی۔ چیئرمین سینٹ نے وزیر قانون زاہد حامد کو بھی بیرون ملک سے واپسی پرخوش آمدید کہا۔