خبرنامہ پاکستان

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کےبیٹےبازیاب ، گھروالوں کےحوالے

کراچی: (اے پی پی) چیف جسٹس کے بیٹے اویس شاہ کو ٹانک کے علاقے سے دہشتگردوں سے بازیاب کرا لیا گیا ، اویس شاہ کو رینجرز حکام نے گھر والوں کے حوالے کر دیا ۔ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔ آرمی چیف نے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو فون کر کے بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد دی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف جسٹس کے بیٹے اویس شاہ کو ٹانک کے علاقے سے دہشتگردوں سے بازیاب کرایا گیا ۔ ان کی بازیابی کے لئے انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا گیا ۔ اس موقع پر مقابلے میں تین دہشتگرد بھی ہلاک ہو گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو فون کیا اور انہیں بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد دی ۔ چیف جسٹس کے بیٹے کی بازیابی کے بعد انہیں دوستوں اور رشتہ داروں کی جانب سے مبارکبادوں کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں ۔