خبرنامہ پاکستان

چیف جسٹس نےجوڈیشل کمیشن کااجلاس6جون کوطلب کرلیا

اسلام آباد:(اے پی پی) چیف جسٹس انورظہیرجمالی نےجوڈیشل کمیشن کا اجلاس 6 جون کو طلب کر لیا۔ چیف جسٹس انورظہیر جمالی نے سندھ ہائی کورٹ میں 7 ایڈیشنل ججز کی تقرری کے معاملے پر غور کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 6 جون کو طلب کیا ہے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے ممکنہ تقرری کیلئے ساتوں نام چیف جسٹس سپریم آف پاکستان کو بھجوا دیئے ہیں۔ ساتوں ناموں میں ایک ڈسٹرکٹ و سیشن جج رشید سومرو اور چھ وکلاء ارشد حسین خان، مسعود خان، سلیم جیسر، عبدالحمید براکزئی، ہمایوں خان اور سرفراز اخوند شامل ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ میں ججز کی مجاز تعداد40 ہے تاہم اس وقت 33 حاضر سروس ججز ہیں، بیشتر ریٹائرمنٹ کے قریب ہیں۔