خبرنامہ پاکستان

چیف جسٹس نےسندھ حکومت سےاویس شاہ کےاغواکی رپورٹ طلب کرلی

کراچی:(اے پی پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے سندھ حکومت سے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے اویس شاہ کے اغوا کی رپورٹ طلب کرلی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے سندھ حکومت سے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس شاہ کے اغوا پررپورٹ طلب کرلی ہے جب کہ چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ اور آئی جی سندھ سمیت دیگر اداروں کے افسران کو آج عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے- چیف جسٹس نے آج سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم اجلاس طلب کیا ہے جس میں جسٹس سجاد علی شاہ بھی شرکت کریں گے جب کہ سندھ حکومت کے اعلیٰ حکام اجلاس میں اویس شاہ کی بازیابی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ اور بے امنی سے متعلق بھی معاملات زیر غور آئیں گے۔ چند روز قبل چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس شاہ کو کلفٹن سے اغوا کیا گیا اور ان کی بازیابی کے لیے اب تک کوئی پیش رفت سامنے نہیں آسکی ہے۔