خبرنامہ پاکستان

چیف جسٹس نے شہریوں کے طرز زندگی پر ازخود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے شہریوں

چیف جسٹس نے شہریوں کے طرز زندگی پر ازخود نوٹس لے لیا

اسلام آباد:(ملت آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ملک میں شہریوں کے طرز زندگی پر ازخود نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے یہ ازخود نوٹس سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ایک تصویر پر لیا، جس میں لوگ گندے پانی میں جنازہ لے جاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصویر، جس میں لوگ گندے پانی میں جنازہ لے جاتے دکھائی دے رہے ہیں—۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں چیف جسٹس ثاقب نثار متعدد اہم اور سماجی مسائل پر ازخود نوٹس لے چکے ہیں۔ دوسری جانب جسٹس ثاقب نثار مختلف تقریبات اور فورمز میں بھی اس بات کا اظہار کرچکے ہیں انصاف کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔
……………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے….میچ سے قبل پی ایس ایل کے غیرملکی کمنٹیٹرز کے لاہور میں سیر سپاٹے

لاہور:(ملت آن لائن) پاکستان سپر لیگ کے غیرملکی کمنٹیٹر میچ سے پہلے لاہور شہر گھومنے نکل آئے۔ کمنٹیٹر ایلن ولکنز، ڈیرن گنگا اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ماجد خان اندرون شہر پہنچ گئے اور انہوں نے مسجد وزیر خان، شاہی حمام اور اندرون شہر کا دورہ کیا۔ غیر ملکی کمنٹیٹر تاریخی عمارتیں دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے اور لاہور شہر کی خوبصورتی دیکھ کر خوب تعریفیں بھی کیں۔ یاد رہے کہ کمنٹیٹر ایلن ولکنز اور ڈیرن گنگا کل ہی پاکستان پہنچے ہیں اور وہ پی ایس ایل کے لاہور میں کھیلے جانے والے 2 پلے آف میچز اور کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔