خبرنامہ پاکستان

چین نے سی پیک سے ہاتھ کھینچ لیا حکومت کی بھی تصدیق

چین نے سی پیک سے ہاتھ کھینچ لیا حکومت کی بھی تصدیق
اسلام آباد(ملت آن لائن)سی پیک کے تین بنیادی منصوبوں کے ڈھانچوں پر کام روک دیا گیا، احسن اقبال کی تصدیق۔ سی پیک سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے چیئر مین مشاہد حسین کی زیر صدارت25واں اجلاس ہوا جس میں احسن اقبال نے انکشاف کیا کہ چین نے مالی طریقہ کار پر نظر ثانی تک سی پیک کے تحت تین منصوبوں پر فنڈز جاری کرنا روک دئیے ہیںاور ان کا دوبارہ آغاز چین کی جانب سے اجازت نامے کے بعد ہو گا۔ احسن اقبال کمیٹی کے ممبران کو اس بات پرمطمئن نہیں کر سکے کہ چین کی حکومت کو نیا مالی طریقہ کار کیوں اختیار کرنا پڑ رہا ہے اور پرانانظام کیوں ختم کیا جا رہا ہے ،جس کی تصدیق دونوں ممالک نے کی تھی ؟۔اس حوالے سے پہلے بھی رپورٹس سامنے آرہی تھیں کہ سی پیک کے تحت سڑکیں بنانے کے تین پراجیکٹ تاخیر کا شکار ہیں کیونکہ چین نے نئی گائیڈ لائن آنے تک ان منصوبوں کے فنڈز جاری کرنے روک دئیے ہیں۔ چین نے جن منصوبوں پر فنڈز کا اجرا روکا ہے ان میں ڈیر اسماعیل خان سے ژوب تک 210کلو میٹر روڈ ، رائے کوٹ سے تھہ کوٹ تک قرا قرم ہائی وے کا 136کلو میٹر حصہ اور خضدار سے باسیمہ تک 110کلو میٹر روڈ کے منصوبے شامل ہیں ۔
سی پیک سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے چیئر مین مشاہد حسین کی زیر صدارت25واں اجلاس ہوا جس میں احسن اقبال نے انکشاف کیا کہ چین نے مالی طریقہ کار پر نظر ثانی تک سی پیک کے تحت تین منصوبوں پر فنڈز جاری کرنا روک دئیے ہیںاور ان کا دوبارہ آغاز چین کی جانب سے اجازت نامے کے بعد ہو گا۔ احسن اقبال کمیٹی کے ممبران کو اس بات پرمطمئن نہیں کر سکے کہ چین کی حکومت کو نیا مالی طریقہ کار کیوں اختیار کرنا پڑ رہا ہے اور پرانانظام کیوں ختم کیا جا رہا ہے ،جس کی تصدیق دونوں ممالک نے کی تھی ؟۔اس حوالے سے پہلے بھی رپورٹس سامنے آرہی تھیں کہ سی پیک کے تحت سڑکیں بنانے کے تین پراجیکٹ تاخیر کا شکار ہیں کیونکہ چین نے نئی گائیڈ لائن آنے تک ان منصوبوں کے فنڈز جاری کرنے روک دئیے ہیں۔