خبرنامہ پاکستان

ڈی ایچ اے کیس: سابق آرمی چیف اشفاق کیانی کےبھائی کےوارنٹ جاری

راولپنڈی: (اے پی پی) ڈی ایچ اے سکینڈل میں نیب نے سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی کے بھائی کامران کیانی کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ نیب نے سابق آرمی چیف اشفاق پرویزکیانی کے بھائی کامران کیانی کے وارنٹ گرفتاری ڈی جی نیب راولپنڈی اور آئی جی پنجاب کو ارسال کر دیے ہیں۔ دنیا نیوز کے حاصل کردہ وارنٹ گرفتاری کے مطابق کامران کیانی کی ایک رہائشگاہ، مکان نمبر 21/295 طفیل روڈ لاہور کینٹ ہے۔ تحصیل گوجر خان میں منگھوٹ ان کا آبائی گاؤں ہے۔ نیب نے احکامات جاری کئے ہیں کہ کامران کیانی کو گرفتار کرکے عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے تا کہ ڈی ایچ اے کیس کی انکوائری مکمل کی جا سکے۔