خبرنامہ پاکستان

کالعدم تنظیمیں دوبارہ سر اٹھانے لگیں، وزارت داخلہ برہم

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) ذرائع کے مطابق، بعض کالعدم تنظیموں کے دوبارہ منظم ہونے کی رپورٹس پر وزارت داخلہ کی جانب سے سخت نوٹس لیا گیا ہے۔ چاروں صوبوں سے نیشنل ایکشن پلان کے تحت رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ نے بعض کالعدم تنظیموں کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا ہے اور بعض کالعدم تنظیموں کے دوبارہ منظم ہونے کی خفیہ رپورٹس کا نوٹس لیا ہے۔