خبرنامہ پاکستان

کراچی، شارع فیصل پرمبینہ مقابلے میں پولیس نے یوٹرن لےلیا

کراچی، شارع فیصل پرمبینہ مقابلے میں پولیس نے یوٹرن لےلیا

کراچی(ملت آن لائن) میں شاہراہ فیصل پر مبینہ پولیس مقابلے سےمتعلق پولیس نےیو ٹرن لیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ فائرنگ سے مرنے والا شخص مقصود عام شہری ہے جو رکشے میں سوار تھا اور ملزمان کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے میں ذخمی ہونے والا ایک شخص ملزم نہیں بلکہ رکشہ ڈرائیور ہے جبکہ دیگر 2 ذخمی ملزمان ہیں اور وہ پولیس حراست میں ہیں۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے واقعے کی تحقیقات کرانے کی یقین دہانی کروا دی۔ اس سے قبل پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والا مقصود ملزم ہے جبکہ اس کے 3 ساتھی زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان فیصل بیس کے قریب ایئرپورٹ سے واپس آنے والے شہری کو ہدف بنا کر لوٹ مار کر رہے تھے۔ گشت پر موجود اہلکاروں نے مشتبہ گاڑی کو روکا تو ملزمان نے فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلہ میں 4 ملزمان زخمی ہوگئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مقصود نے دم توڑ دیا تھا۔