خبرنامہ پاکستان

کراچی تیار ہوجاؤ، ہم آرہے ہیں: ڈیرن سیمی کا ویڈیو پیغام

کراچی تیار ہوجاؤ، ہم آرہے ہیں: ڈیرن سیمی کا ویڈیو پیغام

لاہور:(ملت آن لائن) پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ کراچی تیار ہوجاؤ ہم آرہے ہیں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں ڈیرن سیمی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہر کوئی کراچی اسٹیڈیم آئے اور آپ لوگ پیلی شرٹس پہن کر آئیں اور ہر طرف پیلی شرٹس ہی دکھائی دینی چاہیے۔ ڈیرن سیمی نے امید کا اظہار کیا کہ پی ایس ایل فائنل میں وہ کامیابی حاصل کریں گے اور ساتھ ہی انہوں نے انشاءاللہ بھی کہا۔یاد رہے کہ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل تھری کا فائنل کھیلا جائے گا۔ پشاور زلمی کی قیادت کرنے والے ڈیرن سیمی کی پاکستان سے والہانہ محبت کے بعد شائقین انہیں سیمی خان کے نام سے پکارنے لگے ہیں۔ ڈیرن سیمی وہ پہلے غیرملکی کھلاڑی ہیں جنہوں نے پاکستان میں کھیلنے کی سب سے پہلے حامی بھری۔
………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے…شیری رحمان سینیٹ میں پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر منتخب

اسلام آباد:(ملت آن لائن) پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان سینیٹ میں پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر مقرر ہوگئیں۔ شیری رحمان ایوانِ بالا میں پہلی خاتون حزب اختلاف مقرر ہوگئی ہیں جس کا نوٹی فکیشن چیئرمین سینیٹ کی ہدایت پر سینیٹ سیکریٹریٹ نے جاری کردیا۔
شیری رحمان نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقررہونے کے بعد اپنا دفتر بھی سنبھال لیا ہے۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ نیر بخاری نے شیری رحمان کی بطور اپوزیشن تقرری پر کہا ہےکہ پیپلز پارٹی کو اکثریتی ممبران کی حمایت حاصل تھی، شیری رحمان انتہائی قابل پارلیمنٹیرین ہیں، ان کی اپوزیشن لیڈر کے تقرر سے مثبت پیغام جائے گا۔ واضح رہے سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں اپوزیشن اتحادکے صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے جب کہ پیپلزپارٹی کے سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےعہدے پر فائز ہوئے۔