خبرنامہ پاکستان

کراچی میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد قتل، لاشیں برآمد

کراچی میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد قتل، لاشیں برآمد
کراچی: (ملت آن لائن)کراچی میں ایک مکان سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں جن پر تشدد کے نشانات ہیں، پولیس کے مطابق دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا، واردات کرکے فرار ہونے والے مقتولہ خاتون کے شوہر کی تلاش جاری ہے۔

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی ہے جس میں خاتون سمیت 2 افراد کو تشدد کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔پولیس کے مطابق لاشوں کی شناخت عمیر اور عصمت کے نام سے ہوئی۔ ایس ایس پی سینٹرل عرفان بلوچ نےبتایاکہ دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا اور واردات کرنے والا خاتون کا شوہر ہے جو مفرور ہے اور اسکی تلاش جاری ہے۔