خبرنامہ پاکستان

کراچی کی ابتر صورتحال دیکھ کر دل جلتا ہے: شہباز شریف

کراچی کی ابتر صورتحال دیکھ کر دل جلتا ہے: شہباز شریف

لاہور:(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہےکہ روشنیوں کے شہر کراچی کی ابتر صورتحال دیکھ کر دل جلتا ہے۔شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ دھرنے دےکر اور جھوٹ بول کر قوم کا وقت برباد کیا گیا، تبدیلی کے علمبرداروں نے خیبرپختونخوا کا حلیہ بگاڑ کررکھ دیا، صوبے میں میٹروبس کے نام پر شہر کو اکھاڑ کر رکھ دیا گیاہے، میٹرو بس پر تنقید کرنے والوں میں بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کی اہلیت ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرداری اور نیازی عوامی خدمت کے جذبے سے یکسر عاری ہیں، روشنیوں کے شہر کراچی کی ابترصورتحال دیکھ کر دل جلتا ہے۔

خواجہ آصف کا کیس کسی کی ذات کا نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل کا تھا، عمران

اسلام آباد:(ملت آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ خواجہ آصف کا کیس کسی کی ذات کا نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل کا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بنی گالہ میں پارٹی رہنما عثمان ڈار نے ملاقات کی جس میں خواجہ آصف نا اہلی کیس کے ممکنہ فیصلے پر مشاورت کی گئی۔ عمران خان نے کیس کو جارحانہ انداز میں لڑنے پر عثمان ڈار کو شاباش دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ یہ کیس کسی کی ذات کا نہیں، پاکستان کے مستقبل کا تھا، خواجہ آصف نے ووٹ کے تقدس کو خود پامال کیا۔