خبرنامہ پاکستان

کرپشن کی داستان زرداری سےشروع ہوکرعمران پرختم ہوگی،عابد شیرعلی

پارلیمنٹ میں ضمیر

کرپشن کی داستان زرداری سےشروع ہوکرعمران پرختم ہوگی،عابد شیرعلی

فیصل آباد:(ملت آن لائن) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے پشاور میٹرو میں کرپشن کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب وزیراعلیٰ کے پی کو گرفتار کرے، کرپشن کی داستان زرداری سے شروع ہوکرعمران پر ختم ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو بس کو جنگلہ بس کہنے والے آج خود بنا رہےہیں، ملتان میں میٹرو پروجیکٹ بنتا ہے تو عمران کو کیوں تکلیف ہے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے چیف منسٹر بھی کرپشن میں ملوث ہیں، نیب آنکھیں کھولے اور وزیراعلیٰ کے پی کو گرفتار کرے، کرپشن کی داستان زرداری سے شروع ہو کرعمران پرختم ہوگی۔ آصف زرداری پر تنقید کرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ آصف زرداری پہلے ٹین پرسنٹ تھے،پھر ہینڈرڈ پرسنٹ ہوئے اب ساے پرسنٹ انکے ہیں، کرپشن کی داستان آصف زرداری سے لکھی جائے گی، آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کا بیڑاغرق کیا، کراچی میں کوڑا ہے ،اربوں روپے ترقیاتی فنڈ کہاں ہیں۔
حصول انصاف کی بات ہےتوڈاکوؤں کا بھی احتساب ہونا چاہئے، عابد شیر
انھوں نے کہا کہ نوازشریف اور مریم کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی، ڈاکٹرعاصم کو باہر جانے کی اجازت دے دی گئی، جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ نے چور تصور کیا، آج بھی جہانگیرترین جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی ہے۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ کے پی میں میٹرو57اور پنجاب میں 27ارب کی بنتی ہے، عمران خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کرپشن میں ملوث ہیں، عمران خان کیلئے پشاور جیل میں انتظار ہورہا ہے، عمران خان نے30ارب روپے میٹرو سے وصول کیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے میثاق جمہوریت فالو کیا، عمران خان نے احتساب کا ادارہ خیبرپختونخوا میں بند کیا،احتساب کرنے والے بھاگ جائیں گے لیکن ہم نہیں بھاگیں گے۔