خبرنامہ پاکستان

کسی کو امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیرداخلہ

کسی کو امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیرداخلہ
کراچی:(ملت آن لائن)وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن کو بحال کیا ہے لہذا اب کسی کو کراچی کے امن سے کھیلں سے کی اجازت نہیں دیں گے۔ کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایگزیکٹیو پاسپورٹ آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج ہم دہشت گردی اور بجلی کے بحران پر قابو پاچکے ہیں، حکومت نے 4 برسوں میں ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا ہے لیکن ملک کے دشمن ملک کے اندر سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ ہم نے کراچی میں امن کو بحال کرکے بھتہ خورورں کو پکڑا ہے اور اب کسی کو کراچی کے امن سے کھیلںے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ چین نے پاکستان کو سی پیک اس وقت دیا جب دنیا ہم پر اعتماد نہیں کررہی تھی، سی پیک کے 4 اہم اہداف ہیں جس میں گوادر پہلا ہدف ہے اور اس شہر کو جدید تجارتی شہر میں تبدیل کرنا ہے جب کہ ایشیا بہت جلد عالمی ترقی کا مرکز ہوگا۔ کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایگزیکٹیو پاسپورٹ آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج ہم دہشت گردی اور بجلی کے بحران پر قابو پاچکے ہیں، حکومت نے 4 برسوں میں ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا ہے لیکن ملک کے دشمن ملک کے اندر سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ ہم نے کراچی میں امن کو بحال کرکے بھتہ خورورں کو پکڑا ہے اور اب کسی کو کراچی کے امن سے کھیلںے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ چین نے پاکستان کو سی پیک اس وقت دیا جب دنیا ہم پر اعتماد نہیں کررہی تھی، سی پیک کے 4 اہم اہداف ہیں جس میں گوادر پہلا ہدف ہے اور اس شہر کو جدید تجارتی شہر میں تبدیل کرنا ہے