خبرنامہ پاکستان

کل بھوشن یادیو بھارتی نیوی کاسابق ملازم تھا، بھارتی وزارت خارجہ

نئی دلی:(اے پی پی)بھارتی وزارت خارجہ نے”را”کےایجنٹ کوبھارتی نیوی کاسابق ملازم تسلیم کرلیا۔ بھارت نے گرفتار ’’را‘‘ ایجنٹ کیلئے پاکستان سے قونصلر رسائی مانگ لی۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق گرفتارشخص وقت سے پہلے بھارتی نیوی سے ریٹائرڈ ہوگیا تھا تاہم پاکستان میں پکڑےگئے “را”کےایجنٹ کابھارتی حکومت سےتعلق نہیں۔