خبرنامہ پاکستان

کل فائنل کوئی بھی ٹیم جیتے، جیت پاکستان کی ہوگی: سہیل انور سیال

کل فائنل کوئی بھی ٹیم جیتے، جیت پاکستان کی ہوگی: سہیل انور سیال

کراچی:(ملت آن لائن) وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ کل پاکستان سپر لیگ کا فائنل کوئی بھی ٹیم جیتے، جیت پاکستان کی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور تمام سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسٹیڈیم کے دورے کے بعد اسٹیڈیم کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ رینجرز، پولیس اور سندھ حکومت نے مل کر پی ایس ایل فائنل کی تیاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں 9 سال بعد کرکٹ بحال ہوئی ہے۔ وزیر اعلیٰ سمیت تمام لوگ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے آئیں گے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم میں سب مل کر میچ دیکھیں گے تو دنیا میں اچھا تاثر جائے گا۔ ’کل پی ایس ایل کا فائنل کوئی بھی ٹیم جیتے، جیت پاکستان کی ہوگی‘۔ سہیل انور سیال کا مزید کہنا تھا کہ رینجرز، پولیس اور فوج سمیت 15 ہزار اہلکار سیکیورٹی پر معمور ہوں گے۔ ’پورے شہر کو پیغام دیناچاہتا ہوں کہ کل صبر کا مظاہرہ کریں‘۔