خبرنامہ پاکستان

کوئلہ کے جہاز کراچی پورٹ پر اتارنے پر پابندی عائد

کراچی میں درآمد کردہ کوئلہ کو کراچی پورٹ پر آف لوڈ کرنے کا معاملہ، سپریم کورٹ نے کوئلہ کے جہاز کراچی پورٹ پر اتارنے پر پابندی عائد کردی۔

سپریم کورٹ میں کراچی پورٹ سے کوئلہ منتقلی سے متعلق سماعت ہوئی، عدالت نے کوئلہ کے جہاز کراچی پورٹ پر اتارنے اور شہر میں اوپن کوئلہ ذخیرہ کرنے پر بھی پابندی عائد کردی۔

عدالت نے چھ ہفتوں میں کوئلے کے جہاز پورٹ قاسم پر اتارنے کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ شہر کے مرکز میں کوئلہ اتار کر لوگوں کی زندگیوں سے کھیلا جا رہا ہے۔

کسی کو احساس ہے کوئلہ کی ڈسٹ سے کیا بیماریوں جنم لے رہی ہیں، انصاف کرنے بیٹھے ہیں اور انصاف کریں گے بھی، کراچی کے لوگوں کو اس ڈسٹ میں نہیں رہنے دوں گا، کسی بھی قیمت پر کوئلہ کا جہاز کراچی پورٹ پر نہیں اترنے دیں گے۔