خبرنامہ پاکستان

کپتان کا پیر کے مشورے پر عمل

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) عمران خان کی سیاست بھی انوکھی اور انداز بھی نرالے ہیں۔ پہلی انگوٹھی شادی کیلئے نہیں پہنی بلکہ سیاست میں کامیابی کیلئے ڈالی۔ ذرائع کے مطابق اب پاناما کا چیلنج آیا تو روحانی پیر نے پھر مشورہ دے دیا۔ لندن میں پاناما کیس کی کامیابی کیلئے لینے تو ثبوت گئے تھے مگر پہن کر انگوٹھی آ گئے۔ کہنے والے کہتے ہیں روحانی پیر نے پاناما لیکس کا کیس جیتنے کیلئے ایک اور انگوٹھی پہننے کا مشورہ دیا جس پر کپتان نے عمل کر لیا ہے۔