خبرنامہ پاکستان

کہاں نواز شریف کہاں نشہ کرنے والے عمران خان، عابد شیر علی

کہاں نواز شریف کہاں نشہ کرنے والے عمران خان، عابد شیر علی
اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی کا کہنا ہےکہ کرپشن کی داستانوں والے بھی نوازشریف پرانگلی اٹھا رہے ہیں جب کہ کہاں نوازشریف اور کہاں نشہ کرنے والے عمران خان۔ چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر رد عمل کے اظہار میں عابد شیر علی نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کی داستانوں والے بھی نوازشریف پر انگلی اٹھا رہے ہیں، کہاں نوازشریف اور کہاں انگلی کے اشاروں پر ناچنے والے، نشہ کرنے والے، خواتین کو گندے میسج کرنے اور زکوۃ کھانے والے عمران خان، ان کا موازنہ نوازشریف سے کیا بھی نہیں جاسکتا۔ نوازشریف سے میرا موازنہ سلطانہ ڈاکو سے موازنے جیسا ہے، عمران خانانہوں نے کہا کہ نوازشریف مسلم لیگ (ن) کے سربراہ ہیں، ملک کو ترقی دینے والے کے خلاف کیس بن گئے اور کرپشن کرنے والے بیرون ملک بھیج دیئے گئے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ایان علی پیپلزپارٹی والوں کے ڈالر لےکر باہر جاتی رہی، پیپلز پارٹی کو اب جمہوری طاقت نہیں مانتا، جس نے بھی کرپشن کی اسے الٹا لٹکا دینا چاہیے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ شیخ رشید بتائیں وہ ارب پتی کیسے بنے، آئندہ الیکشن میں انہیں لال حویلی سے نہیں نکلنے دیں گے۔ دھرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دھرنے کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر رد عمل کے اظہار میں عابد شیر علی نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کی داستانوں والے بھی نوازشریف پر انگلی اٹھا رہے ہیں، کہاں نوازشریف اور کہاں انگلی کے اشاروں پر ناچنے والے، نشہ کرنے والے، خواتین کو گندے میسج کرنے اور زکوۃ کھانے والے عمران خان، ان کا موازنہ نوازشریف سے کیا بھی نہیں جاسکتا۔ نوازشریف سے میرا موازنہ سلطانہ ڈاکو سے موازنے جیسا ہے، عمران خانانہوں نے کہا کہ نوازشریف مسلم لیگ (ن) کے سربراہ ہیں، ملک کو ترقی دینے والے کے خلاف کیس بن گئے اور کرپشن کرنے والے بیرون ملک بھیج دیئے گئے۔