خبرنامہ پاکستان

کیبل آپریٹرز کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

لاہور: (ملت+اے پی پی) کیبل آپریٹرز کے چیئرمین خالد آرائیں نے ملک بھر میں جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے خالد ارائیں کا کہنا تھا کہ میاں عامر محمود کی سربراہی میں پی بی اے کی کمیٹی سے ہمارے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ ہم فوری طور پر ملک بھر میں کیبل آپریٹرز کی ہڑتال کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیمرا نے کیبل آپریٹرز کیخلاف انتقامی کارروائی کی تو پی بی اے ساتھ دے گی۔ پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے صدر میاں عامر محمود نے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے صدر خالد آرائیں کے ساتھ پریس کرتے ہوئے کہا اجلاس میں جوائنٹ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ڈی ٹی ایچ کے معاملے پر حکومت سے مذاکرات کرے گی۔ خالد آرائیں نے کہا صدر پی پی اے میاں عامر محمود کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ کھڑی ہے جو خوش آئند ہے۔