خبرنامہ پاکستان

گرفتاری کا سن کر ظفر حجازی کی چار بیماریاں‌ نکل آئیں، ہسپتال داخل

گرفتاری کا سن کر ظفر حجازی کی چار بیماریاں‌ نکل آئیں، ہسپتال داخل

ملت آن لائن …. سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان کے چیئرمین ظفر حجازی کی گرفتاری کے بعد طبیعت خراب ہوگئی جس پر انہیں پمز اسپتال لے جایا گیا ہے۔

پمزاسپتال کے ذرائع کے مطابق ظفر حجازی کو طبیعت خراب ہونے پر ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا ہے جہاں ان کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ طبی رپورٹس آنے کے بعد ان کے معالجین کی جانب سے ظفرحجازی کو اسپتال میں داخل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر آج ایف آئی اے نے ظفر حجازی کو گرفتار کیا تھا۔

اسے بھی پڑھئے …چوہدری نثار کا نواز شریف سے رفاقت ختم کرنے کا فیصلہ

نواز شریف کے پاس رخصتی کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں،تحریک انصاف

اسلام آباد(ملت آن لائن)پاناما کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ محفوظ کیے جانے کے بعد چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں اجلاس جاری ہے۔
تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پاس رخصتی کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں اور وزیراعظم کی کسی قسم کی غیرجمہوری بحران کی کوشش کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔
بنی گالا میں جاری تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے اہم اجلاس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی جب کہ لاہور سے پی ٹی آئی کے رہنما بھی ویڈیو لنک کے ذریعے بنی گالا میں اجلاس کا حصہ ہیں۔

اجلاس میں پارٹی کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی، جہانگیرترین، نعیم الحق، شیریں مزاری، عارف علوی، شفقت محمود سمیت تمام مرکزی قائدین شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران پاناما فیصلے کے ممکنہ خدوخال پر قانونی ماہرین خصوصی بریفنگ دے رہے ہیں جب کہ پاناما کیس کے سیاسی اثرات پر بھی سیر حاصل گفتگو کی جارہی ہے۔

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پاس رخصتی کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں اور وزیراعظم کی کسی قسم کی غیرجمہوری بحران کی کوشش کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔

خیال رہے کہ پاناما کیس میں تحریک انصاف فریق جماعت ہے جب کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی عملدرآمد بینچ نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔