خبرنامہ پاکستان

گلگت بلتستان میں پرنٹ میڈیا کی بندش جمہوریت کش اور قابل مذمت اقدام ہے

اسلام آباد(آئی این پی)قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پرنٹ میڈیا کی بندش جمہوریت کش اور قابل مذمت اقدام ہے اور گلگت بلتستان حکومت کو پرنٹ میڈیا کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔ پیر کو ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ صحافت کے خلاف ہم مارشل لائی ہتھکنڈے استعمال نہیں ہونے دیں گے اور جی بی میں صحافت کا باعزت مقام ہر صورت بحال کرائیں گے۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان کو اس معاملے کو فوری حل کرنا چاہئے اور اخبارات کی بقایا جات کی مد میں روکی گئی رقم بھی فوری ریلیز کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو بھی اس مسئلے میں خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کرنا چاہئے اور وزیر اعلی کو احکامات جاری کرنے چاہئیں تاکہ گلگت بلتستان میں پرنٹ میڈیا کی جلد از جلد بحالی کو ممکن بنایا جا سکے۔