خبرنامہ پاکستان

ہریانہ فسادات،سمجھوتہ ایکسپریس کی روانگی کا فیصلہ (آج) صورتحال دیکھ کر کیا جائے گا

لاہور (آئی این پی) بھارتی شہر ہریانہ میں فسادات کے باعث لاہور تا دہلی دوستی بس اور سمجھوتہ ایکسپریس بدستور معطل ‘ سمجھوتہ ایکسپریس کی روانگی کا فیصلہ (آج) بدھ کو صورتحال دیکھ کر کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر ہریانہ میں جاٹ برادری کے احتجاج سے پیدا ہونے والے فسادات کے بعد پاکستان نے سمجھوتہ ایکسپریس اور لاہور سے دہلی چلنے والی دوستی بس سروس بند کردی تھی جو تاحال معطل ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس کی روانگی کا فیصلہ (آج) بدھ کو صورتحال دیکھ کر کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ننکانہ صاحب سے امرتسر دوستی بس معمول کے مطابق جاری ہے۔ (ن غ)