خبرنامہ پاکستان

ہم ایک سیاسی جماعت ہیں اور ہمارے مقاصد بھی سیاسی ہیں‘ جہانگیر ترین

لاہور (ملت + آئی این پی) تحر یک انصاف کے مر کزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ ہم ایک سیاسی جماعت ہیں اور ہمارے مقاصد بھی سیاسی ہیں‘ (ن) لیگ کو چیلنج کر تاہوں وہ عمران خان کے مسلح تنظیموں سے رابطوں کا کوئی ایک تو ثبوت پیش کریں ‘(ن) لیگ 2نومبر کے احتجاج کی وجہ سے گھبراہٹ کا شکار ہو چکی ہے ‘حکومت پر اعتبار ہے اور نہ ہی اب اس سے کسی قسم کے مذاکرات ہوں گے ۔ اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے جہا نگیر خان ترین نے کہا کہ تحر یک انصاف پر 2نومبر کے احتجاج کیلئے مسلح تنظیموں سے مدد حاصل کرنے کا الزام جھوٹ پر مبنی ہے جس کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں اور حکومت ایسا اس لیے کررہی ہے کیونکہ اب گھبراہٹ کا شکار ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف اور عوام فیصلہ کر چکے ہیں اب اس ملک میں کر پشن اور لوٹ مار کا نظام کسی صورت مزید نہیں چلنے دیا جائیگا اور وزیر اعظم نوازشر یف کو استعفیٰ یا خود کو احتساب کیلئے پیش کر نے میں سے کوئی ایک مطالبہ ضرورماننا پڑ ئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف پہلے بھی وفاقی درالحکومت میں دھر نہ دے چکی ہے میں آئین وقانون کے مطابق اب بھی پرامن احتجاج ہی کر یں گے ہم ایک سیاسی جماعت ہیں اور ہمارے مقاصد بھی سیاسی ہیں۔