خبرنامہ پاکستان

یوسف رضا گیلانی کی عبوری ضمانت کی توثیق

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ کرپشن سکینڈل کے 5 مقدمات میں یوسف رضا گیلانی کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی ، کراچی میں وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے 5 مقدمات میں عبوری ضمانت کو مستقل کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔ وکلاء کے دلائل کے بعد عدالت نے 5 مقدمات میں سابق وزیر اعظم کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی ، یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں میں پیش ہوتے رہیں گے ۔ آج بھی وکیل سرکار مخالفت کر رہے تھے لیکن عدالت نے ہماری درخواست کو سنتے ہوئے منظور کیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی پر مقدمات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں ۔ سابق وزیراعظم کے خلاف بنائے گئے جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں ۔