خبرنامہ پاکستان

یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکاامکان

اسلام آباد:(اے پی پی) آئل اینڈ گیس ریگولرٹی اتھارٹی نے وزارت پیٹرلیم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کردی ہے۔یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 94 پیسے اضافے کا امکان ہے اوراوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے جس میں یکم اگست سے پیٹرول 2 روپے 12 پیسے اور مٹی کا تیل 3 روپے 94 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 26 پیسے اور ہائی آکٹین کی قیمت میں 60 پیسے فی لیٹر اضافے کی بھی سفارش کی ہے جب کہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد حتمی فیصلے کا اعلان کل کرے گی۔