خبرنامہ پاکستان

70 لاکھ تاریخی دستاویزات اور 70ہزار نادر کتب پر مبنی ویب پورٹل کا افتتاح

70 لاکھ تاریخی دستاویزات اور 70ہزار نادر کتب پر مبنی ویب پورٹل کا افتتاح

پورٹل پی آئی ٹی بی اورپنجاب آرکائیوز کے اشتراک سے وضع کیا گیا ہے

لاہور- 12جولائی2019:

تاریخی دستاویزات اور نادر ریکارڈ کو محفوظ بنانے کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے پنجاب آرکائیوز اینڈ لائبریریز کے ساتھ اشتراک سے وضع کردہ ویب پورٹل کا گزشتہ روز افتتاح کر دیا گیا۔پورٹل پر ستارویں صدی، سکھ اور مغلیہ دور کی تاریخی اور اعداد و شمار پر مبنی 70 لاکھ سے زائد منفرد دستاویزات اور 70ہزار نادر کتب کو محفوظ اور ڈیجیٹائز کیا گیا ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری پنجاب آرکائیوز اور لائبریریز طاہر یوسف اور چیئرمین پی آئی ٹی بی بی اظفر منظور تھے۔تمام مواد اعلیٰ معیار کی سکین کی گئی ہائی ریزولوشن تصاویر پر مشتمل ہے۔ سیکرٹری آرکائیوز طاہر یوسف کا کہنا تھا کہ یہ تاریخی ریکارڈ اور ڈیجیٹل دستاویزات ہمارے ورثے کو محفوظ کرے گا۔چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے نایاب اور قیمتی اثاثوں کو محفوظ رکھنا ممکن ہو گیا ہے۔ ویب سائٹ کا ایڈریس یہ ہے۔www.archives.punjab.gov.pk.