خبرنامہ پاکستان

آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل، احد چیمہ سمیت 4 ملزمان احتساب عدالت پیش

آشیانہ ہاؤسنگ

آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل، احد چیمہ سمیت 4 ملزمان احتساب عدالت پیش

لاہور: (ملت آن لائن) آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت 4 ملزموں کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ تفتیشی افسر نے دلائل میں کہا کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ، نجی کمپنی کے مالک شاہد شفیق اور دیگر 4 ملزمان کو احتساب عدالت پیش کیا گیا۔ چیف انجئیر ایل ڈی اے اسرار سعید، بلال قدوئی، پی ایل ڈی سی کے 2 افسران امتیاز حیدر اور عارف مجید بٹ کو بھی اختساب عدالت پیش کیا گیا۔ ملزمان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا تھا۔ نیب کے تفتیشی افسر نے اپنے دلائل میں کہا کہ احد چیمہ نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں فراڈ کیا اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ شاہد شفیق نے جعلی دستاویزات سے کنٹریکٹ حاصل کیے جبکہ دیگر ملزمان نے بھی آشیانہ سکیم سکینڈل میں بے ضابطگیوں کیں۔