خبرنامہ پاکستان

سپریم کورٹ کا کراچی سے تمام آئل ٹینکرزاڈے 4 روزمیں منتقل کرنے کا حکم

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشنز

سپریم کورٹ نے کراچی سے تمام آئل ٹینکرز اڈے چار روز میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس نے کہا پچیس جون کے بعد کوئی آئل ٹینکر شہر میں نظر نہ آئے، دیکھتا ہوں قانون کی بالادستی میں کون رکاوٹ بنتا ہے ۔

سپریم کورٹ رجسٹری میں شیریں جناح کالونی سے آئل ٹینکرز ٹرمینل منتقلی کے معاملہ کی سماعت ہوئی جس میں سپریم کورٹ نے شہرسے تمام آئل ٹینکرز4روزمیں منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ25 جون کےبعدکوئی آئل ٹینکرشہرمیں نظرنہ آئے،دیکھتا ہوں ملک میں قانون کی بالادستی میں کون رکاوٹ بنتا ہے۔

چیف جسٹس نے بلوچستان کے آئل ٹینکرز کیلئے حب میں50ایکڑ زمین3روز میں کےایم سی کو دینے کا حکم دے دیا۔