خبرنامہ پاکستان

فیصلے امپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں، نواز شریف

فیصلے امپائر کی

فیصلے امپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں، نواز شریف

لاہور:(ملت آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ لودھراں کی عوام نے ثابت کیا ہے کہ لودھراں کی عوام نے ثابت کیا کہ فیصلے امپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں۔ لودھراں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ مسلم لیگ نواز شریف نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز اور مریم نواز ایک بار پھر لودھراں آئیں گے اور آپ سے بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقبال شاہ جیسے فرشتہ صفت انسان کو ووٹ کو دے کر شہباز شریف اور میرا مان بڑھایا ہے جب کہ آپ نے ثابت کیا ہے کہ فیصلے امپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں پاکستان کو ہر حلقہ لودھراں بن جائے گا اور لودھراں کی عوام بتا دیا کہ ووٹ کا تقدس بحال ہوکر رہے گا۔ نواز شریف نے کہا کہ لاڈلہ کہتا ہے کہ ہم نے لودھراں سے سبق سیکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب 5 سال بعد سبق سیکھنے کا خیال آگیا ہے لیکن اب قوم سبق سکھائے گی اور یہ خلق خدا سبق سکھائے گی۔ اس سے قبل خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ لودھراں والوں نے دن رات کام کرکے ن لیگ کے امیدوار کو منتخب کروایا تو آپ نے مجھے اور نواز شریف کو خرید لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لودھراں والوں نے اے ٹی ایم مشین کو اکھاڑ کر دریائے ستلج میں غرق کردیا اور آج ہم یہاں پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنے آئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جھوٹوں کا آئی جی عمران خان کا کہتا تھا کہ چوروں کو شکست ہوگی تو یہاں چوروں کو واقعی شکست ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ نے اس شخص کو جس نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کے لیے امریکہ کے 5 ارب ڈالر کو مسترد کردیا آپ نے آج اس نواز شریف کو ووٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگیا ہے اور یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے، جناب زرداری صاحب آپ نے اپنے دور اقتدار میں بجلی کے منصوبے نہ لگائے لیکن ساری دولت لوٹ کر لے گئے۔ شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان صاحب کہتے ہیں ہم نے بجلی پیدا کی تو بتائیں وہ بجلی کہاں ہے؟ یہاں پر ہے یا مریخ پر ہے؟، آپ جھوٹوں کے آئی جی ہیں آپ نے ایک واٹ بھی بجلی پیدا نہیں کی۔ واضح رہے کہ 12 فروری کو لودھراں میں این اے 154 پر ہونے والے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد اقبال شاہ نے تحریک انصاف کے امیدوار علی ترین کو بھاری اکثریت سے شکست دی تھی۔
این اے 154: ن لیگ نے میدان مار لیا، تحریک انصاف کو شکست
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی سے خالی ہونے والی اس نشست پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی شاندار کامیابی پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج لودھراں پہنچ رہے ہیں۔ شریف برداران بہاولپور بائی پاس کے قریب نیو اسٹیڈیم میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران لودھراں کے عوام کا شکریہ ادا کریں گے۔ ورکرز کنونشن میں مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کے بیٹھنے کے لیے 46 فٹ لمبا، 16 فٹ چوڑا اور 6 فٹ اونچا اسٹیج بنایا گیا ہے جبکہ شرکاء کے بیٹھنے کے لیے کرسیاں بھی لگادی گئی ہیں۔ اس حوالے سے تیاریاں رات گئے مکمل کرلی گئیں اور لیگی کارکنوں نے اپنے قائد کے لودھراں آنے کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے۔