خبرنامہ پاکستان

لودھراں ضمنی الیکشن میں فوجی افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات حاصل

لودھراں ضمنی الیکشن میں فوجی

لودھراں ضمنی الیکشن میں فوجی افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات حاصل

لودھراں:(ملت آن لائن) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 میں ضمنی الیکشن پاک فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کی نااہلی کے نتیجے میں لودھراں سے خالی ہونے والی نشست این اے 154 پر ضمنی الیکشن 12 فروری کو ہوگا۔ ضمنی انتخاب پاک فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے جوان پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات ہونگے جب کہ فوج کے افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات بھی حاصل ہونگے۔ پاک فوج کو تعینات کرنے کیلئے مراسلہ وزارت دفاع کو ارسال کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو ٹکٹ دیا ہے۔ لودھراں کے ضمنی انتخاب میں علی ترین سمیت 14 امیدوار میدان میں ہیں جن میں شفیق آرائیں، ساجد انعام، نفیس احمد اور مرزاعلی بیگ شامل ہیں۔

……………………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…اسماء کی میڈیکل رپورٹ جنسی تشدد کا بھی اشارہ کرتی ہے، آئی جی پختونخوا

پشاور: (ملت آن لائن) آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے کہا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں بچی کی موت گلے دبانے سے ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ جنسی زیادتی کا بھی اشارہ ملا ہے۔
آئی جی صلاح الدین محسود کا میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مرادن میں قتل کی گئی 4 سالہ اسماء کی ایف ایس ایل رپورٹ کا انتظار ہے جبکہ ڈی این اے سمیت دیگر چیزیں شواہد اکھٹے کئے گئے ہیں۔ کیس کی مزید تفصیلات دینا مناسب نہیں ہو گا۔ جلد از جلد اندھے قتل کا سراغ لگایا جائے گا۔ ڈی پی او اور آر پی او کو سخت ہدایت جاری کر دی ہے۔
مردان میں 4 سالہ بچی کے قتل کا کیس، میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی ثابت
صلاح الدین محسود نے بتایا کہ14 تاریخ کی شام کو آنے والی میڈیکل رپورٹ میں بچی کی موت گلے دبانے سے ہونے کا انکشاف ہوا جبکہ میڈیکل رپورٹ جنسی تشدد کا بھی اشارہ کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیس کی تفتیش کے لئے کمیٹی میں ڈی آر سی اور مختلف سیاسی پارٹیوں کے افراد بھی شامل ہیں۔