خبرنامہ پاکستان

پی آئی اے کی پرواز میں بچی کی پیدائش

پی آئی اے کی پرواز میں بچی کی پیدائش
کراچی:(ملت آن لائن) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی مدینہ سے ملتان جانے والی فلائٹ میں بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔ پی آئی اے نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بچی کی پیدائش کی خبر دیتے ہوئے لکھا، ‘معجزے ہر روز ہوتے ہیں اور آج مدینہ سے ملتان آنے والی پرواز پی کے 716 میں بھی ہم نے ایک معجزہ دیکھا، جب ایک پیاری سی بچی کی پیدائش ہوئی’۔ پی آئی اے نے بچی کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے ایمرجنسی ردعمل دینے پر پرواز کے عملے کو بھی سراہا۔ پی آئی اے کی مذکورہ پرواز مدینہ سے ملتان جارہی تھی تاہم موسم کی خرابی کے باعث اسے کراچی میں لینڈ کروایا گیا۔
پی آئی اے نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بچی کی پیدائش کی خبر دیتے ہوئے لکھا، ‘معجزے ہر روز ہوتے ہیں اور آج مدینہ سے ملتان آنے والی پرواز پی کے 716 میں بھی ہم نے ایک معجزہ دیکھا، جب ایک پیاری سی بچی کی پیدائش ہوئی’۔ پی آئی اے نے بچی کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے ایمرجنسی ردعمل دینے پر پرواز کے عملے کو بھی سراہا۔