پانامہ لیکس

پانامہ کیس کا فیصلہ سننے کے بعد عمران خان انتہائی مایوس اور ناراض دکھائی دیئے

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) سپریم کورٹ آف پاکستان میں پانامہ کیس کا فیصلہ سننے کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان انتہائی مایوس اور ناراض دکھائی دیے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پانامہ کیس کا فیصلہ سننے کے بعد عمران خان جونہی عدالت عظمیٰ سے باہر نکلے تو چہرے کے تاثرات سے انتہائی سنجیدہ اور ناراض دکھائی دے رہے تھے تاہم عدالت عظمیٰ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے پانامہ کیس کے فیصلے کا خیر مقدم کیا.